Categories: تعلیم

بارہویں بورڈ کے امتحان منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی

بارہویں بورڈ کے امتحان منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی

سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔

جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیلی بنچ نے پیر کو مختصر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جمعرات کو اس پر غور کرنے کا فیصلہ کیا۔

مسٹر وینوگوپال نے بنچ کو بتایا کہ حکومت اگلے دو دنوں میں امتحان سے متعلق فیصلہ کرے گی ، لہذا سماعت اس وقت تک ملتوی کردی جانی چاہیے۔

اس کے لیے عدالت نے مسٹر وینوگوپال کو بتایا کہ حکومت فیصلہ لے سکتی ہے لیکن اگر وہ گذشتہ سال کی پالیسی سے مختلف آرڈر پاس کرتی ہے تو اسے معقول وجوہات بتانا ہوں گی۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کو امید ہے کہ گزشتہ سال اپنائی گئی پالیسی پر عمل اس سال بھی کیا جانا چاہیے ، لہذا اگر حکومت اس سے مختلف کررہی ہے تو اسے معقول وجوہات بتانا ہوں گی۔

عدالت محترمہ ممتا شرما کے ذریعہ دائر کردہ ایک پی آئی ایل کی سماعت کررہی ہے جس میں سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے گزشتہ سال کے امتحانات نتائج پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نتائج کے اعلان کی بھی درخواست کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago