تعلیم

سی سی آر یوایم اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کے درمیان علمی اور تحقیقی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ایک کثیر الجہات معاہدہ کی ضرورت: پروفیسر نجمہ اختر

نئی دہلی 25جون

سی سی آر یو ایم اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے درمیان علمی اور تحقیقی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ایک کثیر الجہات معاہدہ کی ضرورت ہے تاکہ یہ دونوں ادارے اپنی مخصوص صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف میدانوں میں ایک دوسرے کا علمی تعاون کر سکیں۔

 ان خیالات کا اظہار جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ نے  اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام سنٹرل کونسل فارریسرچ ان یونانی میڈیسن کے نئے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر نور ظہیراحمد کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام میں مہمان اعزازی کے طور پر یہاں نہرو گیسٹ ہاؤس جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کیا۔

 اس تقریب کی صدارت  ڈاکٹر محمد خالد صدیقی سابق ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم نے فرمائی۔  ڈاکٹر شاہ نواز فیاض نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔ استقبالیہ کلمات حکیم نازش احتشام اعظمی نے ادا کیے۔حکیم محسن دہلوی سرپرست سوسائٹی نے کلمات تشکرپیش کئے۔اس موقع پر حکیم رضی الاسلام ندوی کی کتاب التنویر کااجرا عمل میں آیا۔

حکیم نازش احتشام اعظمی نے استقبالیہ کلمات میں ڈاکٹر نور ظہیر کامکمل تعارف اور سوسائٹی کے سابقہ کاموں کا ذکر کیا۔ محترمہ وائس چانسلرصاحبہ سے اجمل خان طبیہ کالج اور حکیم اجمل خاں چیئر قائم کرنیکا مطالبہ کیا۔

حکیم رضی الاسلام ندوی نے اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل سی سی آر یو ایم کے استقبالیہ اور تہنیتی تقریب کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔

 انھوں نے توجہ دلائی کہ کونسل کی طرف سے قدیم یونانی مراجع کے اردو تراجم کا کام جس تیزی سے ہورہا تھا اس میں کچھ کمی آئی ہے اور امید ظاہر کی کہ نئے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں اس میں پھر تیزی آئے گی۔ ڈاکٹر صاحب نے وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ محترمہ نجمہ اختر کو مخاطب کرکے کہا کہ حکیم اجمل کا جامعہ سے گہرا رشتہ تھا، وہ اس کے بانیوں میں سے تھے،کیا ہی اچھا ہو کہ اسلامک اسٹڈیز، عربی یا کسی اور شعبے میں ان کے نام سے ایک چیئر کا آغاز کیا جائے۔انھوں نے اصلاحی فاؤنڈیشن کی ہمہ جہت سرگرمیوں کی بھی ستائش کی۔

ڈاکٹر منیرعظمت نے ڈائرکٹر جنرل کو مبارکباد دی اور کونسل کویونانی طب کے تئیں مزید کام کرنے کی بات کی اورحکیم نازش احتشام کی کوششوں کو سراہا۔ڈاکٹرشمشاد علی نے ڈائرکٹر جنرل وکونسل اور حکیم عبدالحمیدصاحب کے رشتوں پے روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عظمی بانو (جامعہ ہمدرد) نے اصلاحی ہیلتھ کیئرفاؤنڈیشن کو اس استقبالیہ پروگرام کومنعقدکرنے کے لئے مبارک دی۔

 ڈاکٹر محمد فضیل (انچارج لٹریری یونٹ جامعہ ملیہ)،ڈاکٹر محمد ذکی صدیقی (انچارج صفدر جنگ یونٹ)، ڈاکٹر ادریس احمد (سابق پرنسپل باغ)  وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

صدر مجلس ڈاکٹر محمد خالد صدیقی(سابق ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم)نے اپنے صدارتی خطاب میں طب اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہمی رشتوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے  جامعہ کی بقا اور اس کی تعمیر وترقی کے لئے حکیم اجمل خاں کی ناقابل فراموش خدمات کا خصوصی تذکرہ کیا۔

 اس کے علاوہ سابق صدر جمہوریہ  ڈاکٹر ذاکر حسین کے عہد میں جامعہ کے مالی بحران کے وقت میں بانی ہمدرد حکیم عبد الحمید مرحوم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے کس طرح ایک خطیر رقم کے تعاون سے جامعہ کو اس بحران سے نکالنے میں مدد کی۔

اس موقع پر حکیم شاکر جمیل، حکیم مستحن جعفری،ڈاکٹرماہ عالم،ڈاکٹر نیلم قدوسی، ڈاکٹر معراج الحق، ڈاکٹربلال احمد، ڈاکٹر احمد سعید، ڈاکٹر اسامہ اکرم، ڈاکٹر اجمل اخلاق،ڈاکٹر مستحن ڈاکٹر ظفر،منیرعظمت ،محمد جلیس محمد طاہر، وغیرہ موجود تھے۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago