Urdu News

بانڈی پورہ کی اربین طاہر کا ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے کا منفرد کارنامہ

بانڈی پورہ کی اربین طاہر کا ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے کا منفرد کارنامہ

بانڈی پورہ، 9 دسمبر

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن گاؤں سے تعلق رکھنے والی اربین طاہر نے چھ ماہ میں نو سو صفحات پر ہاتھ سے قرآن پاک کا نسخہ لکھ کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔اربین طاہر بیٹی طاہر احمد پارے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجن بانڈی پورہ میں 11ویں کلاس میں زیر تعلیم ہے۔

ایک خاص بات چیت انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف چھ ماہ میں اپنے ہاتھ سے  قرآن  پاک لکھی ہے۔ انہوں نے کہا، “میرا بچپن سے ہی یہ خواب تھا کہ میں ہاتھ سے قرآن شریف لکھوں، اور الحمد للہ، میں نے چھ ماہ میں نو سو صفحات پر مکمل قرآن شریف لکھ کر ختم کیا۔

اربین نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس نے خطاطی کا کام صرف اس کی ہینڈ رائٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا۔ اس نے قرآن کے ایک باب سے آغاز کیا اور ایسا کرکے خوشی محسوس کی جس کے بعد اس نے پورے قرآن کی خطاطی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نے جو پہلا پروجیکٹ شروع کیا وہ بغیر کسی پروفیشنل ٹرینر کی رہنمائی کے چھ ماہ میں مکمل ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ہاتھ سے لکھا ہوا قرآن نو سو صفحات پر مشتمل ہے۔” میرے خاندان نے اس طریقہ کار میں دل سے میرا ساتھ دیا۔ میں اپنے کزن ڈاکٹر سیرت وانی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، جو میری تحریک ہے اور اس نے میری مدد کی اور میرے اخلاقی کمپاس کو مضبوط کیا۔

Recommended