مولانا سید محمود مدنی شوریٰ کے رکن منتخب،پورے ملک سے مبارکباد کا سلسلہ جاری
دیوبند،14/ستمبر(انڈیا نیرٹیو)
اسلامی تعلیم کے مرکزی ادارہ دارالعلوم دیوبند کی تین روزہ مجلس شوریٰ میں جہاں جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کو شوریٰ کا رکن منتخب کیا گیا ہے، وہیں اس مرتبہ بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ میں آٹھ کروڑ سے زائد اضافے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میٹنگ اختتام پذیر ہو گئی۔
قابل ذکر ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے گیسٹ ہاؤس میں پیر کے روز سے ادارے کی سپریم پاور مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس جاری تھا۔
منگل کی شام جہاں جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا سید محمود مدنی کو متفقہ طور پر 21ویں رکن شوریٰ کے طور پر منتخب کیا گیا، وہیں بدھ کی صبح بڑھتی ہوئی مہنگائی کی سبب سے ادارے کے بجٹ میں 8 کروڑ 5 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے ماضی میں بجٹ میں نمایاں کمی ہوئی تھی اور ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں کیا گیا تھا، حالانکہ نئے گریڈ بندی عمل میں آئی تھی، اس کے ساتھ ہی مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب ادارہ کا سالانہ بجٹ 35 کروڑ 48 لاکھ سے بڑھ کر 43 کروڑ 53 لاکھ 80 ہزار ہو گیا ہے۔
بجٹ میں اضافے کی تصدیق مالیگاؤں سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے اور رکن شوریٰ مولانا مفتی اسماعیل قاسمی نے کی ہے۔ 18 ستمبر کو دارالعلوم مدارس کے سروے کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس میں اپنا موقف واضح کرے گا
جب کہ نومبر میں کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا جلسہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ادھر ذرائع کے مطابق دارالاقامہ کے ناظم مولانا منیر الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جلد ہی نئے ناظم دارالاقامہ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ مولانا سید محمود مدنی کو شوریٰ کے ممبر نامزد کیے جانے پر جمعیۃ علماء ہند کے ساتھ علمی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہے اور مسلسل سوشل میڈیا پر ان کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں مولانا حکیم کلیم اللہ علی گڑھی، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا بدرالدین اجمل، مولانا غلام محمد وستانوی، مولانا عبدالعلیم فاروقی، مولانا عاقل سہارنپوری، مولانا عاقل گڑھی دولت، مفتی شفیق بنگلوری، مولانا حبیب باندوی، مولانا انور الرحمن بجنوری، ماسٹر انظر حسین میاں دیوبندی، صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی اور مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی شامل رہے۔
مولانا محمود مدنی کو شوریٰ کا رکن منتخب ہونے پر دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی،مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی،جمعیۃعلماء ہند کے ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی، ضلع سیکرٹری سید ذہین احمد، جامعہ مسجد گو جرواڑہ کے امام قاری زبیر احمد قاسمی، جمعیۃ علمائے ہند کی مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیرقاسمی، مفتی عارف مظاہری، پریس ایسو سی ایشن دیوبند، مدنی ٹورس اینڈ ٹریولز کے ڈائریکٹر عمیر احمد عثمانی سلیم احمد عثمانی، عید گاہ وقف کمیٹی کے سیکریٹری محمد انس صدیقی،فیصل مہدی،قاضی فرحان،سید آصف حسین،انعام قریشی،فہیم صدیقی،ڈاکٹر انور سعید، مولانا ابراہیم قاسمی، مفتی ذاکر قاسمی وغیرہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور شوری کے انتخاب کو قابل تعریف بتایا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…