تعلیم

سعادت گنج کے عمر فاروق انصاری کو کرغیزستان کی جلال آباد یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری اور اعزاز سے نوازا گیا

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

تعلیم ہر فرد کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔  خواہ امیر ہو یا غریب ، مرد ہو یا عورت۔  یہ انسانی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔  اگر دیکھا جائے تو انسان اورحیوان میں صرف تعلیم کا ہی فرق ہے۔ تعلیم ہی معاشرے میں ترقی کی ضامن ہے۔  تعلیم کے بغیر کوئی بھی انسان اس دنیا میں اعلیٰ مقام تک نہیں پہنچ سکتا۔ نہ ہی تعلیم کے بغیر کوئی شخص دنیاوی نظام چلا سکتا ہے۔

   ہمارے آبائی قصبہ سعادت گنج ضلع بارہ بنکی کے باشندوں کے لیے یہ خبر بہت خوش آئند ہے کہ سعادت گنج کے ماسٹر محمداسلم اسماعیلی کے صاحبزادے عمر فاروق انصاری جو بیرون ملک غزالستان کی جلال آباد اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔  ان کی پڑھائی مکمل ہو چکی ہے۔  اب وہ ڈاکٹر بن گئے ہیں۔

  ایک دن قبل یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا ہے اور ڈگری دے دی گئی ہے۔ یہ ہمارے قصبہ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔  اب ہمارے سعادت گنج کے طلباء تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرون ملک جا کر غیرملکی ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں۔آج ان کے والدین اور ان کے گھر والے بہت فخر محسوس کررہے ہوں گے۔ ہم سبھی ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہیں۔  اللہ تعالیٰ ان کو دونوں جہان میں ڈھیروں ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔  (آمین)

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago