اتر پردیش انٹرمیڈیٹ ایجوکشن بورڈ (یو پی بورڈ) کے امتحانات کی تاریخ آگئی ہے۔ ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات 16 فروری سے شروع ہوں گے۔ ہائی اسکول کے امتحانات 3 مارچ تک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 4 مارچ تک جاری رہیں گے۔
پہلے دن ہائی اسکول کی ایلیمنٹری ہندی اور ہندی جابکہ انٹرمیڈیٹ کے ملٹری سائنس کا پرچہ ہوگا۔ امتحانات کی تاریخ آنے کے بعد اسکولوں نے بھی اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
ریاست کی انٹر میڈیٹ اجوکشن کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) گلاب دیوی نے پیر کو دیر رات یہ اطلاع دی۔ امتحانات روزانہ دو شفٹوں میں صبح 8 سے 11.15 اور دوپہر 2 بجے سے شام 5.15 بجے تک ہوں گے۔ وزیر انٹر میڈیت اجوکشن نے کہا کہ اس بار بھی بورڈ کے امتحانات کو نقل سے پاک بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
اس بار بورڈ امتحان میں 58 لاکھ 67 ہزار 398 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے ہائی اسکول کے رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد 31 لاکھ 16 ہزار 485 اور انٹرمیڈیٹ کے امیدواروں کی تعداد 27 لاکھ 50 ہزار 913 ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…