Categories: تعلیم

اترپردیش: حکومت نے نجی اسکولوں کو فیسوں میں 10 فیصد تک اضافے کی دی اجازت

اے سی ایس سیکنڈری ایجوکیشن نے فیسوں میں اضافے کا حکم جاری کر دیا

لکھنؤ:(ابوشحمہ انصاری)

اترپردیش میں پرائیویٹ اسکولوں سے وابستہ والدین کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔  ریاست میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں جلد ہی زبردست اضافہ کیا جائے گا۔  یوپی کی یوگی حکومت نے کورونا کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پر لگائی گئی پابندی کو ہٹا دیا ہے۔

اتر پردیش حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کو تعلیمی سیشن 2022-23 میں فیس بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔  فیس میں اضافے کا حساب سال 20-2019 کی فیس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔  ثانوی تعلیم محکمہ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری آرادھنا شکلا نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔

نئے آرڈر میں پرائیویٹ اسکولوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ تعلیمی سیشن 2022-23 میں فیسوں میں اضافے کے لیے تازہ ترین صارف قیمت اشاریہ پر غور کریں اور سال 2019-2020 کی فیسوں میں زیادہ سے زیادہ پانچ فیصد اضافہ کرکے اس میں اضافہ کریں۔

اس حکم کے بعد، سیشن 2022-23 سے ریاست کے تمام تعلیمی بورڈز سے منسلک تمام پرائیویٹ اسکولوں میں قواعد کے مطابق فیسوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔  تاہم حکومت نے اسکول انتظامیہ سے فیسوں میں متوازن اضافہ کرنے کو کہا ہے۔اس کے لیے کچھ شرائط بھی طے کی گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago