Categories: تعلیم

سینٹرل یونیورسٹیوں میں ریزرو کیٹیگری کے پروفیسروں کی 4297 آسامیاں خالی ہیں: دھرمیندر پردھان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک بھر کی 43 سینٹرل یونیورسٹیز میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی 4297 ریزرو کیٹیگری کی آسامیاں خالی ہیں۔ اس میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)، جامعہ ملیہ اسلامیہ(جے ایم آئی) اور بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) جیسی ممتاز یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات  دی۔ 1 اپریل 2022 تک سنٹرل یونیورسٹیوں میں ریزرو کیٹیگری کے پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا گیا کہ درج فہرست ذات (ایس سی) کے 988، درج فہرست قبائل (ایس ٹی)کے  576، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)کے  1761، اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات (ای ڈبلیو ایس)کے  628 اور معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے زمرے میں 344 اسامیاں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راشٹریہ سنسکرت وشو ودیالیہ میں او بی سی زمرہ میں صرف ایک اسسٹنٹ پروفیسر کا عہدہ خالی ہے۔ دوسری طرف، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بالترتیب  8 اور 48 اسامیاں مختلف معذوروں کے زمرے میں خالی ہیں۔ ان تینوں ہی یونیورسٹیوں میں دیگر ریزرو کیٹیگری میں کوئی آسامیاں نہیں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی یونیورسٹی میں کل 589 آسامیاں خالی ہیں جن میں پروفیسر کی 124، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 296 اور اسسٹنٹ پروفیسر کی 169 آسامیاں شامل ہیں۔ بنارس ہندو یونیورسٹی میں کل 567 آسامیاں خالی ہیں جن میں پروفیسر کی 105، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 231 اور اسسٹنٹ پروفیسر کی 231 آسامیاں شامل ہیں۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں کل 262 آسامیاں خالی ہیں جن میں پروفیسر کی 74، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 116 اور اسسٹنٹ پروفیسر کی 72 آسامیاں شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago