تعلیم

مغربی بنگال سیکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان،کولکاتہ کا ایک بھی طالب علم ٹاپ ٹین میں شامل نہیں

کولکاتہ ، 19 مئی (انڈیا نیرٹیو)

مغربی بنگال سیکنڈری امتحانات کے نتائج 76 دنوں کے بعد آخرکار جمعہ کو اعلان کر دیا گیا ہے۔ امتحان کے نتائج میں جہاں اضلاع کے طلباء نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہیں کولکاتہ کے طلبا نے مایوس کیا ہے۔

ٹاپ ٹین میں 16 اضلاع کے 118 طلبا ہیں ، جن میں کولکاتہ کا ایک بھی طالب علم نہیں ہے۔ ٹاپ ٹین میں زیادہ تر نام مالدہ ضلع کے طلبہ کے ہیں۔ اس میں مشرقی مدنی پور کے 11 امیدوار ہیں۔ اس بارکامیابی کی شرح 86.15 رہی ہے۔ حالانکہ پچھلی بار سے اس میں کمی آئی ہے۔

ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے صدر رامانوج گنگوپادھیائے نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرکے نتیجہ جاری کیا۔ دیودتا مانجھی اس سال کے سیکنڈری امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ وہ مشرقی بردوان کے کٹوادرگاداسی گرلز ہائی اسکول سے ہے۔ ان کا اسکور 697 ہے۔ جنوبی دیناج پور ، جلپائی گوڑی ، جھارگرام اور نادیہ سے 1-1 امیدوار ٹاپ ٹین میں ہیں۔

واضح ہو کہ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے صدر رامانوج گنگوپادھیائے نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرکے نتیجہ جاری کیا۔ دیودتا مانجھی اس سال کے سیکنڈری امتحان میں ٹاپ کیا ہے

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago