تفریح

کانز کے ریڈ کارپٹ پر سلور ہوڈی میں ایشوریہ کی انٹری، تصاویر وائرل

کانز فلم فیسٹیول 2023 شروع ہو گیا ہے۔ اس میں کئی اداکار ریڈ کارپٹ پر نظر آئے۔   اور انہوں نے اپنی فیشن سینس کا بھی مظاہرہ کیا۔ خوبصورتی کی دنیا ایشوریہ رائے بچن بھی کانز کے ریڈ کارپٹ پر پہنچ گئیں۔ مداح ان کے لْک کو لے کر بے حد متجسس تھے اور جب ایشوریا ریڈ کارپٹ پر انٹری دیں تو مداحوں کے ہوش اْڑ گئے۔ کیونکہ ایشوریہ کا یہ روپ نیٹیزنز اور مداحوں کو ہضم نہیں ہو سکا۔

اس سال کانز فلم فیسٹیول میں بھارت سے کئی مشہور شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ ایشا گپتا، سارہ علی خان، مرونال ٹھاکر، مانوشی چھلر، اروشی روتیلا نے ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔ ان کے انداز کو خوب پسند کیا گیا۔ اس بار انوشکا شرما بھی کانز میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ سب کو   ایشوریا رائے کے روپ کا انتظار تھا۔ وہ لمحہ آیا جب ایشوریہ ریڈ کارپٹ میں داخل ہوئیں۔ انہوںنے سیاہ لباس اور چاندی کی بڑی ہوڈی پہن رکھی تھی۔ اس میں ایشوریہ کو چہل قدمی کرتے ہوئے بھی سخت محنت کرنی پڑی۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کو ایشوریہ  کا ہیئر اسٹائل پسند نہیں آیا۔ فی الحال ان کا یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

ایشوریہ کی اس ویڈیو کو دیکھ کر نیٹیزنز نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ نیٹیزنز نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “انہوں نے کتنا برا لباس پہنا ہوا ہے”، “وہ اس لباس میں ہل بھی نہیں سکتیں”، “ایشوریہ کو اپنا اسٹائلسٹ بدلنا چاہیے”۔ ایشوریا کو اس سے قبل بھی ان کے کانز لک کے لیے ٹرول کیا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago