تعلیم

اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے انتخاب پر کیوں چھائے ہوئے ہیں گہرے بادل؟

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (اے ایم یو ٹی اے)کا انتخاب ایک بار پھرتنازعہ کے گھیرے میں آگیا ہے،مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد عمران (آئی پی ایس)نے ایک خط جاری کر اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے الیکشن کو غیر آئنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے کارگذار سیکریٹری کی جانب سے وائس چانسلر کو مطلع کرایا گیا ہے کہ 23 مئی کو ہونے والا الیکشن اور 22 مئی کو ہونے والی جنرل باڈی میٹنگ نام نہاد چیف الیکشن آفیسر پروفیسر عمرانہ نسیم کے ذریعہ بلائی گئی ہے وہ غیر آئینی ہے۔جب کہ 19 ستمبر 2022 کو جو الیکشن آفیسر پروفیسر بی بی سنگھ مقرر ہوئے تھے وہ ابھی تک برقرار ہیں ایسے میں یہ سب کچھ جو ہورہا ہے وہ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (اموٹا) کے سیکشن 21 کے مطابق نہیں ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرا محمد عمران کی طرف سے جاری کردہ سرکلر

محمد عمرا ن نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ اس پس منظر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا ہے۔وہیں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کو غیر آئنی تسلیم کئے جانے پر جنرل باڈی کے ذریعہ مقرر کی گئی الیکشن آفیسر پروفیسر عمرانہ نسیم نے کہا ہے کہ رجسٹرار کو اس میں مداخلت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے الیکشن کا شیڈول جاری ہونا ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی میٹنگ کا فیصلہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹیچرس ایسوسی ایشن میں کہیں بھی وائس چانسلر یا رجسٹرار کا کوئی کردار نہیں ہے یہ ایک خود مختار باڈی ہے،ہمیں ان کے تسلیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ الیکشن اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ غورطلب ہے کہ آج ستمبر میں بنائے گئے الیکشن آفیسر پروفیسر برج بھوشن سنگھ کی جانب سے الیکشن کرانے کے لیے بھی ایک شیڈول جاری کیا ہے جو 31 جولائی سے شروع ہوکر 12 اگست تک کا ہے۔

ایسے میں موجودہ وقت میں جنرل باڈی کے ذریعہ مقررہ چیف الیکشن آفیسر پروفیسر عمرانہ نسیم جو الیکشن کرارہی ہیں اس شیڈول کے مطابق 23 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے،اب دیکھنا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں یہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کی سیاست کس کروٹ بیٹھتی ہے فی الحال کہا جاسکتا ہے کہ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے انتخاب پر گہرے بادل چھا گئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago