Categories: تعلیم

یوپی ٹی ای ٹی امیدوارکیوں ہیں ناراض ؟ کیا یوگی کی یقین دہانی کافی ہے؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتر پردیش ٹی ای ٹی امتحان کے پیپر لیک معاملے پر ریاستی حکومت کا بیان آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت یوپی ٹی ای ٹی امیدواروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ایک ماہ کے اندر شفاف طریقے سے دوبارہ امتحان لیا جائے گا۔ کسی امیدوار سے کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ای ٹی امیدواروں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ مستقبل میں دوبارہ منعقد ہونے والے ٹی ای ٹی امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو یو پی ایس آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت دی جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوپی ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک کرنے والے گروہ کے لوگوں کو گرفتار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ملزمان کی نشاندہی کرکے فوری کارروائی کی جارہی ہے۔ ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب اپوزیشن امتحان کی منسوخی پر حکومت پر حملہ آور ہے۔ امتحان کی منسوخی پر سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کرکے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں تعلیمی بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago