تعلیم

ڈاکٹرذاکرحسین میموریل سوسائٹی میں عالمی یوگاڈے،یوگاصحت مند زندگی کے لیے مفید: پروفیسر سارہ بیگم

نئی دہلی (21 ؍جون، انڈیا نیرٹیو)

  ڈاکٹرذاکر حسین میموریل سوسائٹی کے تحت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں چلنے والے چائلڈ گائیڈینس سینٹر میں سوسائٹی کی سکریٹری جنرل اورفیکلٹی آف ایجوکیشن کی ڈین پروفیسر سارہ بیگم کی صدارت میں بین الاقوام یوگاڈے منایاگیا۔تقریب میں ڈاکٹرمحمد اسجدانصاری (اسسٹنٹ پراکٹرجامعہ ملیہ اسلامیہ) نے بطورمہمان اعزازی شرکت کی۔

اس موقع پر سب سے پہلے خصوصی زمرے کے بچوں ، ان کے والدین اور سبھی اسٹاف ممبران کویوگاٹرینرجناب محمد نسیم نے یوگاکرایا اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا۔سکریٹری جنرل پروفیسر سارہ بیگم نے اپنے صدارتی خطاب میںآج کی پیچیدہ اور تناؤ سے بھری ہوئی زندگی سے دباؤ کو ختم کرنے اور ذہنی وجسمانی صحت کو معمول پر رکھنے میں یوگاکی اہمیت کو سراہا۔انھوں نے کہا کہ یوگا ہماری زندگیوں میں ایک عمدہ طرز زندگی اور ڈسپلین کو فروغ دیتاہے۔

ڈاکٹرمحمداسجدانصاری نے اس موقع پراساتذہ کی کوششوں کو خوب سراہا اورانھیں سماج کا حقیقی معمارقراردیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹرذاکر حسین میموریل سوسائٹی ایک خیراتی ادارہ ہے جس کا نظم ونسق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس ہے۔ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفسیر سارہ بیگم اس کی روح رواں اور سالارقافلہ ہیں۔

اس سینٹر پر خصوصی زمرے کے بچوں کے لیے مفت ٹریننگ، اسپیچ تھریپی،گائیڈینس، نفسیاتی تشخیص اور دیگرتربیتی پروگرام تربیت یافتہ اساتذہ کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔اس موقع پر چائلڈ گائیڈینس سینٹرکی ڈائرکٹرمحترمہ صبا ایوب نے اس موقع پر موجودسبھی حاضرین کا شکریہ اداکیا اورتقریب کی کامیابی پر طلبا اور ان کے والدین کوششوں کو سراہا۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago