Categories: تفریح

آرین خان ڈرگس کیس کے درمیان وائرل ہوئی شاہ رخ خان پر لکھی گئی نظم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حال ہی میں ایک لگژری کروز لائنر ریو پارٹی کا پردہ فاش کیا اور شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا۔ اس درمیان شاہ رخ خان پر لکھی گئی ایک نظم سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس نظم کو لکھا ہے اکھل کاتیال نے۔ اس نظم میں وہ لکھتے ہیں۔وہ کبھی راہل ہیں، کبھی راج، کبھی چارلی تو کبھی میکس سریندر بھی وہ، ہیری بھی وہ دیوداس بھی اور ویر بھی رام، موہن، کبیر بھی وہ امرہے، ثمرہے رضوان، رئیس، جہانگیر بھی شاید اسی لیے کچھ لوگوں کے حلق میں پھنستا ہے کہ ایک شاہ رخ میں پورا ہندوستان بستا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اداکارہ سوارا بھاسکر اور ہدایت کار نیرج گھیون نے شاہ رخ پر لکھی اس نظم کوسوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس نظم کو مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی کئی ہستیاں بھی پسند کر رہی ہیں اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غورطلب ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری کے بعد فلمی دنیا کی کئی مشہور شخصیات کھل کر شاہ رخ کی حمایت میں آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ شاہ رخ کے مداح بھی اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور انہیں ہمت دے رہے ہیں۔ کروز ڈرگ کیس میں آرین خان کی ضمانت کی سماعت بدھ کو ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago