Categories: تفریح

منشیات کیس میں آرین خان سمیت 3 ملزمین ایک دن کی این سی بی کی تحویل میں، جانیے کیا ہے آرین خان کے پیچھے کی کہانی؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت تین ملزمان کو منشیات کے ایک کیس میں ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے ایک دن کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ این سی بی کے وکیل نے اس معاملے میں دو دن کی تحویل مانگی تھی۔ لیکن عدالت نے این سی بی کو ان تینوں کو صرف ایک دن کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
این سی بی کے وکیل نے اتوار کو مجسٹریٹ کی عدالت کو بتایا کہ کارڈیئل کروز جہاز پر ایک ہائی پروفائل پارٹی کے دوران نو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے تین افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تینوں ملزمین منشیات اپنی آنکھوں کی عینک میں چھپا کر جہاز پارٹی میں لے گئے تھے۔ ان سے چرس، ایم ڈی اور کوکین سمیت ایک لاکھ 33 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔ ان ملزمان کے پاس منشیات کہاں سے آئے ہیں اور اس کیس میں کون ملوث ہے، تفتیش کے لیے ضروری دو دن کی تحویل ضروری ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے بعد، آرین خان کے وکیل ستیش مانے شنڈے نے بتایا کہ درخواست دہندگان کو منتظمین نے مدعو کیا تھا۔ اس کے علاوہ، آرین خان نے منشیات کا استعمال نہیں کیا۔ اس لیے ان تینوں کی حراست دو دن کے لیے ضروری نہیں ہے۔ تینوں کو ایک دن کی تحویل دی جائے۔ معاملے کی تفصیلی سماعت کل ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ این سی بی نے ہفتہ کی رات کارڈیئل کروز جہازسے اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا آرین خان، ارباز مرچنٹ، من من ڈیمچا، نوپور سارہ، عصمت سنگھ، موہک جیسوال، وکرانت چوکر، گومیت چوپڑا کو گرفتار کرتے ہوئے اور ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیاتھا۔ ان میں سے آرین خان، ارباز مرچنٹ اور من منن دھمیچا کو اتوار کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ این سی بی کی ٹیم پیر کو دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے جا رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago