Categories: تفریح

آرین خان کی گرفتاری کے بعد کون کون سی فلمی شخصیات نے شاہ رخ کی حمایت میں آواز اٹھائی؟

فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت تین ملزمان کو منشیات کے ایک کیس میں ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے ایک دن کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ہفتہ کو آرین خان کی گرفتاری کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آرین خان سمیت کچھ بالی ووڈ ستاروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ساتھ ہی شاہ رخ کے اس مشکل وقت میں اداکارہ پوجا بھٹ اور سچترا کرشنمورتی کھل کر ان کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

پوجا بھٹ نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا اور لکھا- " میں اس مشکل وقت میں شاہ رخ کے ساتھ کھڑی ہوں، اگرچہ آپ کو اس کی ضرورت نہیں لیکن مجھے ہے۔ یہ وقت بھی 'گزر جائے گا۔

پوجا بھٹ اور شاہ رخ خان نے فلم ’چاہتے‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔ وہیں، اداکارہ سوچیترا کرشنمورتی، جو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کبھی ہا ں کبھی نہ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں، نے ٹویٹ کیا اور لکھا- ' والدین کے لیے اپنے بچوں کو مشکل میں دیکھنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ سب کے لیے دعائیں۔ ساتھ ہی، انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا- ' این سی بی کے چھاپے میں اب تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا ہے۔ بالی ووڈ کو تماشا بنا دیا گیا ہے۔ یہ مشہور ہونے کی قیمت ہے۔ '

اطلاعات کے مطابق اداکار سلمان خان اور سنیل شیٹی بھی اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہفتے کی رات NCB، کارڈیئل کروز جہاز میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان، ارباز مرچنٹ، من من دھمیچا، نوپور ساریکا، اسمت سنگھ،موہک  جیسوال، وکرانت کوچر، گومت چوپڑا اور ایک اور منشیات سپلائرکو گرفتار کیاتھا۔ ان میں سے آرین خان، ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کو اتوار کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں سے اسے ایک دن کے لیے این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ پیر کو دوبارہ وکلاء عدالت سے ان کے لیے ضمانت کا مطالبہ کریں گے۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ آرین کو عدالت سے راحت ملتی ہے یا نہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago