Urdu News

عالمی حکمت عملی میں ہندوستان اور امریکہ اہم شراکت دار: نیڈ پرائس

واشنگٹن،28 فروری (انڈیا نیریٹو)

امریکی انتظامیہ نے پیر کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ عالمی حکمت عملی میں اہم شراکت دار ہیں۔ یہ اہم تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن جی- 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سمیت کئی اہم کانفرنسوں میں شرکت کے لیے ہندوستان کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔

بلنکن کواڈ (کواٹرنری ڈائیلاگ گروپ) کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ کواڈ میں امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا – ‘ہندوستان ہمارا عالمی اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ ہندوستان کے ساتھ ہمارے وسیع اور گہرے تعلقات ہیں۔ دوطرفہ تعلقات اور جی -20 کے علاوہ کثیر الجہتی تعلقات کے حوالے سے بھی بہت سے فیصلے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا- ‘امریکہ ہندوستان کے ساتھ ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کے وژن کا اشتراک کرتا ہے۔ کواڈ کے علاوہ بین الاقوامی گروپ بندیوں کے لحاظ سے، ہندوستان دو طرفہ طور پر امریکہ کا ایک بڑا شراکت دار ہے۔

پرائس نے کہا کہ امریکہ، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ’’آئی 2 یو 2‘‘ کے بارے میں اہم بات چیت کی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو مضبوطی سے یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے۔ امریکہ وزیر اعظم مودی کے اس نظریے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Recommended