Categories: تفریح

اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ کے یوم پیدائش پر ایک خوب صورت تصویر شیئر کی، کیا ہے اس تصویر کی خاصیت؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار یعنی اکشے کمار کی اہلیہ اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کایوم پیدائش ہے۔ ٹوئنکل اس سال اپنایوم پیدائش مالدیپ میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ کو خصوصی انداز میں یو م پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ ایک بہت ہی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اکشے اور ٹوئنکل دونوں ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی اکشے نے ٹوئنکل کے لیے دل کو چھو لینے والی پوسٹ بھی لکھی ہے۔ اکشے نے لکھا- 'آپ کاساتھ میرے ساتھ ہے… اس لیے میرے لیے زندگی کی مشکلات سے لڑنا آسان ہو جاتا ہے۔ یوم پیدائشمبارک ہوٹینا‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اکشے کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے اور مداح اکشے کی اس پوسٹ کے ذریعے ٹوئنکل کو یوم پیدائش کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ اکشے اور ٹوئنکل کا شمار بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کی شادی کو 20 سال ہوچکے ہیں لیکن آج بھی ان کی محبت دیکھنے کے لائق ہے۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیورہتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دونوں کی پہلی ملاقات ممبئی میں فلم فیئر میگزین کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ ٹوئنکل کو دیکھتے ہی اکشے ان پرفدا ہو گئے۔ فلم 'انٹرنیشنل کھلاڑی' کی شوٹنگ کے دوران ان کی محبت میں پروان چڑھی اور دونوں نے 17 جنوری 2001 کو خاندان کی رضامندی سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد ٹوئنکل نے فلموں سے کنارہ کر لیا۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا آرو اور ایک بیٹی ستارہ۔ ٹوئنکل کھنہ ان دنوں تحریری کام میں سرگرم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں کئی ہٹ فلمیں دینے والے اکشے کمار کی کئی فلمیں ریلیز کی قطار میں لگی ہوئی ہیں جس میں پرتھوی راج، بچن پانڈے، رکشا بندھن، رام سیتو، اوہ مائی گاڈ۔2 وغیرہ شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago