Categories: کھیل کود

محمد سمیع نے سنچورین میں رقم کی تاریخ، کامیابی کا سہرا والد اور بھائی کے سر باندھا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع نے سنچورین ٹیسٹ میں تاریخ رقم کی۔ محمد سمیع 200 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے ہندوستان کے تیسرے تیز گیند باز بن گئے ہیں۔ سمیع نے یہ کارنامہ اپنے 55ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا، کپل دیو نے 50ویں ٹیسٹ میں جبکہ جواگل سری ناتھ نے 54ویں ٹیسٹ میں ایسا کیا۔ سمیع نے اس مرحلے تک پہنچنے کا کریڈٹ اپنے والد اور بھائی کو دیا ہے۔ سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعدسمیع نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ جہاں تک پہنچے ہیں اس کا زیادہ تر کریڈٹ ان کے والد کو جاتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سمیع نے کہا، 'میں آج جہاں بھی ہوں اور جو کچھ بھی ہوں، اس کا زیادہ تر کریڈٹ میرے والد کو جاتا ہے۔ کیونکہ میں اس علاقے سے ہوں جہاں زیادہ سہولیات نہیں تھیں۔ پانچ وکٹیں لینا بہت خاص ہے، اس کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے۔ میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والد اور بھائی کو دینا چاہوں گا۔ میرے والد اور میرے بھائی نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ میں جہاں ہوں صرف ان  کی وجہ سے ہوں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سمیع  نے سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کے پانچ بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔ بھارت نے پہلی اننگ میں 327 رن بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 197 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago