تفریح

فلم ’سلام وینکی‘کا شاندار ٹریلر ریلیز،اس فلم کی کہانی کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

میکرز نے پیر کو طویل انتظار کے بعد اداکارہ کاجول کی آنے والی فلم ‘سلام وینکی’ کا شاندار اور جذباتی ٹریلر جاری کیا۔

ٹریلر میں فلم کے تمام اہم کرداروں کی جھلک ہیں جن میں اداکارہ کاجول، وشال جیٹھوا، راہول بوس، راجیو کھنڈیلوال، آہنا کمرا، پرکاش راج شامل ہیں۔ کاجول نے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ٹریلر کاجول اور اس کے بیٹے وینکی (وشال جیٹھوا) کے ساتھ شروع ہوتا ہے جو فلم میں سجاتا نامی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جس میں وینکی اپنی ماں سے پوچھتا ہے- تم کہاں تھی؟ اس کے بعد کاجول کہتی ہے کہ ایسے پوچھ رہے ہو جیسے کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوں!

ایک سچی کہانی اور حقیقی کرداروں سے متاثر، ‘سلام وینکی’ کا ٹریلر ایک مثالی ماں سجتا اور اس کے بیٹے وینکی کے گرد گھومتا ہے، جو انتہائی مشکل حالات کا مسکراہٹ کے ساتھ سامنا کرتے ہیں۔

اس فلم کی ہدایت کاری تجربہ کار اداکارہ-ڈائریکٹر ریوتی کر رہی ہیں۔ بلائیو پروڈکشن اور ٹیک 23 اسٹوڈیو پروڈکشن کے بینر تلے سورج سنگھ اور شردھا اگروال کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی سمیر اروڑہ نے لکھی ہے۔ فلم رواں سال 9 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago