Categories: تفریح

انوپم کھیرمستقبل کے اداکاروں کے لیے ایک تحریک ہیں: مادھوری دکشت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت حال ہی میں تجربہ کار اداکار انوپم کھیر کی ایکٹنگ اکیڈمی 'ایکٹر پریپیئرس' پہنچیں، انوپم کھیر نے خود سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ معلومات دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انوپم کھیر نے لکھا – 'محترم مادھوری دکشتکا ہمارے اسکول 'ایکٹر پریپیئرس' کا دورہ کرنا حیرت انگیز تھا۔ ہم بہت خوش ہیں اور انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں! ہم دونوں نے مل کر بہت اچھا کام کیاہے۔ آپ کی مہربانی، گرمجوشی، تعریف اور  دریا دلی کے لیے آپ کا شکریہ، جلد ہی آپ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی امید ہے!!</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ویڈیو میں انوپم کھیر اور مادھوری دکشت آپس میں باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دونوں نے ایک ساتھ کام کرنے والی فلموں کے بارے میں بھی بات کی اور ان کی یاد تازہ کی۔ اس دوران  مادھوری دکشت  نے انوپم کھیر کی تعریف کی اور کہا کہ انوپم کھیرآنے والے اداکاروں کے لیے باعث ترغیب ہیں۔ یہ اپنے آپ میں بڑی بات ہے کہ آپ نئی نسل کے لیے بہترین فنکاروں کا تحفہ دے رہے ہیں۔ مجھے آپ کی بات بہت پسند ہے۔ ایک چیز جو آپ کو نمایاں کرتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ بہت مہربان ہیں اور اکیڈمی کو طویل وقت دیتے ہیں۔ کسی کو تراشنا آسان کام نہیں ہے۔اس دوران مادھوری کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے اداکاری کے کیریئر میں انوپم کھیر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس کے ساتھ مادھوری دکشت نے انوپم کھیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ا ٓج وہ جس مقام پر ہیں اس میں   انوپم کھیر کا بہت تعاون ہے۔قابل ذکر ہے کہ مادھوری دکشت انوپم کھیر نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اسکرین شیئر کی ہے، جن میں تیزاب، رام لکھن، بیٹا، کھیل، ہم آپ کے ہے کون، دل تیرا عاشق وغیرہ شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago