Categories: تفریح

بیٹی وامیکا کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد انوشکا شرما برہم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ایک میچ کے دوران انوشکا اور وراٹ کی بیٹی کی تصویر اچانک کلک کی گئی جس کے بعد سے یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔ جس کے بعد انوشکا شرما نے خاموشی توڑتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انوشکا شرما نے لکھا- 'ہیلو دوستو! ہماری بیٹی کی تصاویر کل اسٹیڈیم میں کلک کی گئیں اور پھر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ ہم آپ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمیں اچناک ہی کیپچر کیا گیا تھا۔ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ کیمرہ ہم پر ہے۔ اس معاملے پر ہمارا موقف اور درخواست وہی ہے جو پہلے تھی۔ اگر وامیکا کی تصویریں نہ کلیک کی جائیں اور انہیں بلا وجہ پبلش نہ کیا جائے تو ہم اس کی حقیقت میں   تعریف کریں گے ۔ شکریہ۔'</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انوشکا کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما جو ویروشکا کے نام سے مشہور ہیں، کی شادی 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں خاندان کی موجودگی میں ہوئی اور رواں سال 11 جنوری 2021 کو دونوں ایک پیاری بیٹی کے والدین بنے۔ وامیکا.. اسٹار کڈ وامیکا کی پیدائش کے بعد ہی انوشکا اور وراٹ نے میڈیا سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے بچے کے لیے پرائیویسی چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے خود کبھی بھی تصاویر میں وامیکا کا چہرہ نہیں دکھایا تاہم اب وامیکا کی پہلی جھلک سب کے سامنے آگئی ہے۔ </p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago