Categories: تفریح

انوشکا شرما نے بیٹی وامیکا کی تصویریں شیئر نہ کرنے پر پاپرازی کا شکریہ ادا کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکارہ انوشکا شرما اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔ اس کی وجہ ان کی ایک پوسٹ ہے جس میں انہوں نے پاپرازی(مشہور شخصیات کا پیچھا کرنے والے فوٹوگرافر) کا شکریہ ادا کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسٹار کڈ وامیکا کی پیدائش کے بعد ہی انوشکا اور وراٹ نے پاپرازی اور باقی میڈیا والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے بچے کے لیے پرائیویسی چاہتے ہیں اور اس لیے انہوں نے خود کبھی بھی وامیکا کا چہرہ تصاویر میں نہیں دکھایا لیکن حال ہی میں جب وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما جنوبی افریقہ کے دورے پر نکلے تھے تو پاپرازی نے ان کی کچھ تصاویر کلک کی تھیں۔ پھر وراٹ انوشکا نے ان سے اپیل کی کہ وہ ان تصاویر کو کہیں بھی شیئر نہ کریں اور ایسا ہی ہوابھی۔ پاپرازی اور تمام میڈیا ہاوسز نے ان کی بیٹی وامیکا کی تصویر شائع نہیں کی جس کے لیے اب انوشکا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کرکے پاپرازی کا شکریہ ادا کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 انوشکا نے لکھا-’ہم وامیکا کی تصویر-ویڈیو شائع نہیں کرنے کے لئے ہندوستانی پاپرازی اور زیادہ تر میڈیا ہاؤسز کے بہت شکرگزار ہیں۔ بطور والدین، ہم ان لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں۔ ہم اپنے بچے کے لیے پرائیویسی چاہتے ہیں اور اسے میڈیا اور سوشل میڈیا سے دور، آزادانہ طور پر اپنی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔چونکہ وہ بڑی ہو رہی ہے، ہم اس کی نقل و حرکت کو نہیں روک سکتے اور اسی لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ تصویر پوسٹ نہ کرنے پر فین کلب اور مداحوں کا خصوصی شکریہ۔ یہ آپ کے مہربان اور میچور ہونے کی علامت ہے‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انوشکا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مشہور جوڑے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما، جو ویروشکا کے نام سے مشہور ہیں، نے 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں خاندان کی موجودگی کے درمیان شادی کی اور اس سال 11 جنوری کو دونوں ایک پیاری بیٹی وامیکا کے والدین بن گئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago