تفریح

آیوشمان کھرانہ کی فلم ‘این ایکشن ہیرو’کاپہلا گانا ‘جیڑا نشا’ہوا ریلیز

آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ‘این ایکشن ہیرو’ کا پہلا گانا ‘جیڑا نشا’ جمعرات کو فلم سازوں نے ریلیز کر دیا ہے۔ اس گانے کو آیوشمان کھرانہ اور نورا فتحی پر فلمایا گیا ہے۔ گانے میں دونوں کے ڈانس مووز اور دونوں کی کیمسٹری شاندار لگ رہی ہے۔ آیوشمان کھرانہ کا این ایکشن ہیرو کا یہ گانا امر جلال اور فرید کوٹ کے گانے تیرا نشا نشا انکھا وچ بھاو مینو کا ریمکس ہے جسے سری لنکن گلوکار یوہانی نے اصل گلوکار امر جلال، آئی پی سنگھ، ہرجوت کور کے ساتھ گایا ہے۔ گانے کی موسیقی تنشک باگچی نے دی ہے۔ اس گانے کے بول امر جلال اور باللہ جلال نے لکھے ہیں۔

فلم کا یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ شائقین اس گانے کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اگر فلم کی بات کریں تو آیوشمان کھرانہ اس فلم کے ذریعے پہلی بار اداکار جیدیپ اہلاوت کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ این ایکشن ہیرو میں آیوشمان کھرانہ مناو نامی فلمی شخصیت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہیں، جیدیپ اہلاوت سیاستدان بھورا سولنکی کے کردار میں ہیں، جنہیں ریسلنگ کا بھی شوق ہے۔ فلم کی کہانی نیرج یادو نے لکھی ہے۔ ٹی سیریز اور کلرز یلو پروڈکشن کے بینر تلے آنند ایل رائے اور بھوشن کمار کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کے ہدایت کار انیرودھ آئیر ہیں۔ ‘این ایکشن ہیرو’ رواں سال 2 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago