Categories: تفریح

سوشل میڈیا پر اترنگی رے کے بائیکاٹ کے مطالبے نےپکڑازور، جانیے کیا ہے ٹرینڈ کا اثر؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اکشے کمار، دھنوش اور سارہ علی خان کے لیڈرول والی فلم اترننگی رے تنازعات میں گھری دکھائی دے رہی ہے۔اوٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 24 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کولے کراب سوشل میڈیا پر اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع ہونے لگاہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اترنگی رے میں سارہ ایک بہارکی لڑکی رنکو کے کردارمیں ہیں، جس کی زبردستی شادی ایک تمل لڑکے وشو سے کر دی جاتی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ رنکو ایک جادوگر سے محبت کرتی ہے اور اس کے لیے اپنے شوہر کو چھوڑنے کو بھی تیار ہے۔ اس جادوگر کا نام سجاد علی ہے اور یہ کردار اکشے کمار نے نبھایا ہے۔بس اب فلم کی یہی بات کچھ لوگوں کوپسند نہیں آ رہی اور اب اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر فلم کی مخالفت ہورہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ فلم میں ہندووں کو ظالم دکھایا گیا ہے جو اپنی بیٹیوں کی شادی پرجبراً کرادیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایک ہندو لڑکی مسلمان کی محبت میں پاگل ہو کر اپنے شوہر کو چھوڑنے کے لیے تیار ہے، اس طرح یہ فلم 'لو جہاد' کی تشہیر کر رہی ہے۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے صارفین اس فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ اترنگی ری بائیکاٹ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بن فلم اترنگی رے اس سال 24 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago