Categories: تفریح

ڈرگس پارٹی: آرین خان سمیت 8 ملزمان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کارڈیلیا دی امپریس کروز شپ پر ہائی پروفائل ڈرگس پارٹی کے معاملے میں ممبئی کی ایک عدالت نے فلمی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت آٹھ ملزمان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ ان سب کو این سی بی حراست کی مدت آج ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جمعرات  کے روز آرین خان، ارباز مرچنٹ،من من دھامیچا سمیت 8 ملزمان کو ممبئی کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر ایم نارلیکر کی عدالت میں پیش کیاتھا۔ سماعت کے دوران این سی بی کی جانب سے پیش ہوئے  وکیل انل سنگھ نے کہا کہ ان تمام ملزمان کے پاس منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ تمام ملزمان سے آمنے سامنے پوچھ گچھ ضروری ہے اور ان سب سے ملی  معلومات کی بنیاد پر این سی بی کو ابھی مزید کارروائی کرنا ہے۔ اس لیے تمام ملزمان کو 11 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل دی جائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے بعد آرین خان کے وکیل ستیش مان شندے نے کہا کہ این سی بی نے گذشتہ دو دنوں میں آرین خان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ آرین خان سے کوئی ڈرگس بھی  نہیں برآمد ہوئی ہے۔ آرین خان نے این سی بی کی تحقیقات میں مکمل تعاون کیا ہے۔ آرین خان کے موبائل سے موصول ہونے والی چیٹس کو عدالت میں بطور ثبوت استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس لیے آرین خان کو این سی بی کی تحویل میں دینے کا کوئی مطلب  نہیں ہے۔ عدالت میں دیگر ملزمان کے وکلا نے بھی اسی طرح کی جرح کی۔ اس کے بعد عدالت نے تمام 8 ملزمان کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اس کے ساتھہی  آرین خان سمیت آٹھ ملزمان کی عدالتی تحویل حاصل ہونے کے بعد ضمانت کی درخواست بھی عدالت میں  پیش کر دی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسی معاملے  میں گرفتار ایک اور ملزم اچت کمار کو این سی بی نے جمعرات  کے روز عدالت میں پیش کیاتھا۔ عدالت نے اچیت کمار کو 11 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک 17 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago