Categories: تفریح

فرینڈشپ ڈے کے موقع پر فلم ‘اونچائی’ کا ٹیزر پوسٹر جاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خاندانی فلمیں بنانے کے لیے مشہور راج شری پروڈکشن نے اتوار کو فرینڈشپ ڈے کے موقع پر آنے والی فلم 'اونچائی' کا ٹیزر پوسٹر جاری کیا۔ فلم کے اس ٹیزر پوسٹر میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی کو ہمالیہ میں ٹریک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں پیچھے ماؤنٹ ایورسٹ کی خوبصورتی نظر آرہی ہے۔ ٹیزر پوسٹر کے اوپر ٹیگ لائن ہے – دوستی ان کی تحریک تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غور طلب ہے کہ فلم 'اونچائی' میں بالی ووڈ کی پیاری اداکارہ پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ پرینیتی کے علاوہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی، ڈینی ڈینزونگپا، نفیسہ علی سوڈھی، نینا گپتا اور ساریکا بھی فلم میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ ستاروں سے سجی ’اونچائی‘ ایک فیملی فلم ہوگی، جو دوستی کے رشتے کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔ اس فلم</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا۔ راج شری پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار سورج برجاتیا ہیں۔ فلم 11 نومبر کو ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago