Categories: تفریح

رنویر سنگھ کی فلم ’83’ کا شاندار ٹیزرآؤٹ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کافی عرصے سے خبروں میں رہنے والی رنویر سنگھ کی آنے والی فلم '83' اس سال کرسمس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ لیکن اس سے قبل جمعہ کو  فلم سازوں نے فلم کا زبردست ٹیزر جاری کیا اور فلم کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیزر کا آغاز کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوتا ہے، جس میں ایک میچ ایک اہم موڑ پر پہنچ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ٹیزر میں ہندوستان زندہ باد کے نعرے بھی  سنے  جاسکتے ہیں۔ فلم کا ٹیزر کافی شاندار ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ 1983 کے ان لمحات کی یادیں تازہ کرے گا جب کپل دیو نے ہندوستان کو پہلا ورلڈ کپ دلایا اور تاریخ رقم کی تھی۔ فلم میں رنویر کے علاوہ سنیل گواسکر کے طور پر طاہر راج بھسین، مہندر امر ناتھ کے طور پر ثاقب سلیم ، سندیپ پاٹل کے طور پر چراغ پاٹل   نظر آئیں گے۔ دیپیکا پادوکون فلم میں کپل دیو کی بیوی رومی کا کردار ادا کریں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ فلم رنویر اور دیپیکا کی شادی کے بعد کی پہلی فلم ہے، جس میں دونوں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹریلر 30 نومبر کو آئے گا۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو مشترکہ طور پر وشنو وردھن اندوری، مدھو منتینا، کبیر خان، دیپیکاپادوکون اور ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں رواں سال 24 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago