تفریح

ہیما مالنی کے بیلے ڈانس نے مچا ئی دھوم

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ہیما کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے، کیونکہ انہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ وہ آج بھی اپنی اداکاری کی طرح اپنے رقص سے ناظرین کو حیران کر دیتی ہیں۔ ان کے ڈانس کے لاکھوں مداح ہیں۔ 74 سال کی عمر میں، ہیما مالنی نے ممبئی میں دریائے گنگا پر مبنی بیلے ڈانس پیش کر کے سامعین کو دنگ کر دیا۔

دراصل یہ شاندار تقریب ممبئی کے این سی پی اے گراؤنڈ میں ہوئی۔ اس تقریب میں ہیما مالنی نے اپنی اداکاری سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ انہوں نے دریائے گنگا پر مبنی ایک بیلے رقص کیا۔ سفید اور نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس وہ ہوا میں تیرتی دکھائی دے رہی تھی۔ ان کا ڈانس دیکھ کر ان کی بیٹی ایشا دیول نے ان کی بہت تعریف کی ہے۔

ایشا نے ڈانس پرفارمنس کے دوران اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’میں نے اپنی ماں کا گنگا پر مبنی ڈانس دیکھا۔ پریزنٹیشن بہت خوبصورت اور شاندار تھی۔ اس سے ماحولیاتی تحفظ اور دریاؤں کی بحالی کا ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔ آپ کو اگلا شو ضرور دیکھنا چاہیے۔ آپ سے محبت کرتی ہوں ماں۔۔۔۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago