تفریح

فلم ’ملی‘ میں جھانوی کپور کا منفردانداز،والد بونی کپورکا کیا ہے رول؟

بالی ووڈ کی’دھڑک‘ گرل جھانوی کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ملی کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ ان کے لیے یہ فلم اب تک کی تمام فلموں میں بہت خاص ہے۔

خاص اس لیے کیونکہ ملی کو جہانوی کے والد یعنی بونی کپور پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم سے جھانوی کی پہلی جھلک بھی سامنے آئی ہے، جو ان کی شخصیت کو بہت سوٹ کررہی ہے۔

فلم کے اس فرسٹ لْک میں جھانوی نے بیک بیگ لٹکا رکھی ہیں اور وہ ہنستی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ پوسٹر پر ملی کی پرسنل ڈیٹیلس بھی لکھی ہوئی ہیں۔پوسٹر میں لکھی تفصیلات کے مطابق فلم میں جھانوی کے کردار کا نام ملی ڈونڈیال ہوگا۔ عمر 24 سال اورپڑھائی بی ایس سی نرسنگ گریجویٹ۔

 ملی ایک سروائیول تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری متھوکوچی جیویئر نے کی ہے جب کہ اسکرین پلے رتیش شاہ کا ہے۔ جھانوی کپور کے علاوہ اس فلم میں منوج پاہوا اوراداکار وکی کوشل کے چھوٹے بھائی سنی کوشل بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

منوج ملی کے والد توسنی کوشل ملی کے بوائے فرینڈ کا کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم 4 نومبر کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جھانوی کپور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور فلمساز بونی کپور کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے سال 2018 میں فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

وہ آخری بار فلم گڈ لک جیری میں نظر آئی تھیں اور اس سے پہلے وہ فلم روحی میں نظر آئی تھیں۔اپنے آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں بات کریں تو ملی کے علاوہ وہ مسٹر اینڈ مسز ماہی اور بوال جیسی فلموں میں نظر آئیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago