دلجیت دوسانجھ بہترین کردارمیں
دلجیت دوسانجھ کی آنے والی فلم ‘جوگی’ کا زبردست ٹریلر منگل کو میکرز نے ریلیز کر دیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ کے علاوہ کمود مشرا، محمد ذیشان ایوب، ہیتن تیجوانی اورامائرہ دستور مرکزی کرداروں میں ہیں۔
1984 کے فسادات پر مبنی اس فلم کے ٹریلر میں 84 کے فسادات کے حالات کو دکھایا گیا ہے۔ سامنے آنے والے ٹریلر کے آغاز میں دلجیت کہتے ہیں،’او نو باج گئے کتنا لیٹ ہو گئے پاپا جی۔ پرانٹھے دے دے دیدی‘۔ اس کی والدہ کہتی ہیں، ’شام کو دفتر سے واپس آتے ہوئے بچے کے لیے ایک بڑاسا گفٹ لے کر آنا’۔
خاندان کے درمیان ہنسی تفریح ہو رہی ہوتی ہے۔ لیکن افسوس کہ اس خاندان کے لئے شام کا وقت صبح کی طرح خوشگوار نہیں ہوتا۔ دلجیت دفتر کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ اچانک گولیاں چلنے کی آوازیں آتی ہیں اور آتشزدگی شروع ہو جاتی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر میں فسادات پھوٹ پڑتے ہیں۔
اس کے بعد ٹریلر میں کمود مشرا کا کردار فون پر کہتے ہوئے نظر آرہا ہے،’ووٹر لسٹ چاہیے مجھے، ایک ایک کا نام مارک ہونا چاہیے’۔ اس کے بعد پورے سرکاری محکمے میں ہلچل مچ جاتی ہے۔
فسادیوں نے دلجیت کو بس میں پکڑ لیا۔ وہ پوچھتے ہیں، ‘میری غلطی کیا ہے’؟ فسادی کہتے ہیں کہ تو سردار ہے نہ یہی تیر ی سب سے بڑی غلطی ہے‘۔ اس کے بعد دلجیت دوسانجھ کواپنے خاندان کا خیال آتا ہے اور وہ فکر میں گھر کی طرف بھاگتے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ پورے شہر کے حالات بد سے بدتر ہوچکے ہیں۔
پس منظر میں ایک آواز سنائی دیتی ہے، ’پوری دہلی جلنے والی ہے۔ دلجیت دوسانجھ (جوگی) کو پنجاب واپس جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لیکن دلجیت صاف انکار کر دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اپنا سب کچھ یہیں ہے۔
پھر اپنے دفاع کے لیے وہ ایسا قدم اٹھاتے ہے، جو خود ان کے لئے اور پورے خاندان کے لئے برداشت کرپانا بہت مشکل ہے۔ دلجیت اپنے بال کٹوالیتے ہیں۔ ان کی ماں پھوٹ پھوٹ کر روتی ہے۔ دلجیت بھی روتے ہوئے دلیل دیتے ہیں، ‘کوئی راستہ نہیں تھا بے بے‘۔
فلم کا یہ ٹریلر رونگٹے کھڑے کرنے والا ہے۔ اس فلم میں تمام کرداروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم جوگی کو علی عباس ظفر اور ہمانشو کشن مہرا نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 16 ستمبر 2022 کو نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…