Categories: تفریح

کنگنا رناوت ہتک عزت معاملے میں عدالت میں پیش ہوئیں، جاوید اختر کے خلاف شکایت درج کرائی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نغمہ نگار جاوید اختر ہتک عزت کیس میں  ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ عدالت میں پیر کے روزپیش ہوئیں اداکارہ کنگنا رناوت نے جاوید اختر پر جبراً وصولی  اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ کنگنا نے ان الزامات کے حوالے سے جاوید اختر کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا نے اندھیری مجسٹریٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے نئے جج کا مطالبہ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مجسٹریٹ عدالت نے جاوید اختر ہتک عزت معاملے کی سماعت 15 نومبر کو کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کنگنا رناوت کے خلاف نئے الزامات کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔ کنگنا کے وکیل رضوان صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ جب جاوید اختر نے کہا تھا کہ ان کا کنگنا کے کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے تو پھر جاوید اختر کنگنا اور ہریتک روشن کے معاملے  میں کیوں پڑے تھے۔ اس معاملے میں جاوید نے کنگنا کوبلا کرانہیں دھمکی دی تھی۔وہیں گذشتہسماعت میں اندھیری مجسٹریٹ نے پیر (20 ستمبر) کو کنگنا کو پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کرنے  کی وارننگ دی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدیقی نے کہا کہ کنگنا کے خلاف جاری مقدمہ قابل ضمانت ہے۔ اس معاملے میں کنگنا کو سماعت کے دوران پیش ہونا کی ضروری  نہیں ہے، مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کرنے کی وارننگ دی، اس لیے کنگنا کو اندھیری مجسٹریٹ عدالت پر یقین نہیں رہ گیاہے۔ اس لیے معاملے  کی سماعت کسی دوسرے جج کو کرنی چاہیے۔ صدیقی نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔ اسی طرح جاوید اختر ہتک عزت معاملے  کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago