تفریح

کنگنا رناوت نے بہن رنگولی چندیل پر تیزاب حملے کا دردبیان کیا

بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا سٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی بہن رنگولی چندیل کے ساتھ تیزاب حملےکے درد کا اظہار کیا ہے۔اپنی پوسٹ میں کنگنا نے لکھا- جب میں نوعمر تھی تب میری بہن رنگولی چندیل پر سڑک کنارے ایک رومیو نے تیزاب پھینکا تھا۔۔۔ اسے 52سرجری سے گزرناپڑا تھا۔اتنا ہی نہیں اسے نا قابل تصور ذہنی اور جسمانی زخموں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

ہم مکمل طور پر ٹوٹ چکے تھے…. مجھے بھی تھیرپی سے بھی گزرنا پڑا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں سے گزرنے والا کوئی مجھ پر تیزاب پھینک دے جس کی وجہ سے جب بھی کوئی موٹر سائیکل یا کار مجھ سے گزرتی تھی اس کے بعد میں فوراً اپنا چہرہ ڈھانپ لیتی تھی۔ میں اس سب سے نکل گئی….لیکن یہ مظالم رکے نہیں….حکومت کو ان جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے….میں گوتم گمبھیر سے متفق ہوں،ہمیں تیزاب کے خلاف بہت سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے حملہ آوروں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

کنگنا کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چندیل تیزاب حملے سے بچ گئی ہیں اور انہوں نے خود اپنے مداحوں کے ساتھ اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے درد کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کو دو نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے دہلی کے دوارکا موڑ کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی ایک طالبہ پر تیزاب پھینک دیا۔ جس کے بعد تیزاب حملے کا معاملہ ایک بار پھر گرم ہو گیا ہے۔ فی الحال طالبہ کا علاج چل رہا ہے، لیکن ملک میں ہر کوئی اس واقعے کی مذمت کر رہا ہے اور تیزاب حملے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago