Categories: تفریح

وکی کیٹ کے درمیان عمر کے فرق کو لے کر کنگنا کا پھر مضحکہ خیز بیان، شرم تم کو مگر نہیں آتی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی شادی کا چرچا ہر طرف ہے۔ ہر کوئی اس شاہی شادی کی لمحہ بہ لمحہ خبر جاننے کے لیے بے تاب ہے۔ لیکن اس دوران اپنے اوٹ پٹانگ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے بالی ووڈ   کے اس جوڑے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے اور شادی میں دولہا اور دلہن کی عمر کے فرق پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ اگرچہ کنگنا نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا ہے لیکن ان کی یہ پوسٹ وکی کیٹ کی شادی کے چرچے کے درمیان سامنے آئی ہے اورکٹرینہ کیف وکی کوشل سے پانچ سال بڑی ہیں جس سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ کنگنا نے یہ پوسٹ صرف وکی کیٹ کے بارے میں کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کنگنا نے لکھا، 'بڑے ہو کر ہم نے ایسی بہت سی کہانیاں سنی ہیں  جہاں امیر مردوں نے اپنے سے چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کی۔یہاں تک کہ ایک لڑکی کا اپنے شوہر سے زیادہ کامیاب ہونا بھی منظور نہیں کیا جاتا تھا۔ چھوٹی عمر کے مرد سے شادی کرنے کی بات توبہت دور ایک عمر کے بعد شادی ہوپانابھی مشکل ہو جاتا ہے۔یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی لڑکی بھی اس قدامت پسند سوچ کو توڑ کر آگے بڑھ رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کنگنا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداح اس کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ ویسے، کنگنا کی اس پوسٹ سے صاف ہے کہ وہ وکی اورکٹرینہ کی شادی کو جواز بنا رہی ہیں اور کھل کر ان کی حمایت کر رہی ہیں۔ دوسری جانب اگر وکی کیٹ کی شادی کی بات کی جائے تو دونوں کل یعنی 9 دسمبر کو سات پھیرے لے کر  شادی کریں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago