Categories: تفریح

ٹک ٹاک اسٹار پوجا چوہان کی خودکشی معاملے میں مہاراشٹر کے وزیرجنگلات سنجے راٹھور نے دیا استعفیٰ

ٹک ٹاک اسٹار پوجا چوہان کی خودکشی معاملے میں مہاراشٹر کے وزیرجنگلات سنجے راٹھور نے دیا استعفیٰ

شیوسنا لیڈر اور مہاراشٹر کی مہاوکاس آگھاڑی حکومت میں محکمہ جنگلات کے کابینی وزیر سنجے راٹھوڑ نے آج اپنا استعفیٰ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو سونپ دیا۔ ممبئی میں واقع وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا بنگلے پر وزیراعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے سے اپنی بیوی کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے راٹھوڑ نے وزیر اعلیٰ کو اپنا استعفیٰ سونپا۔ یاد رہے کہ بنجارہ سماج کے لیڈران نے راٹھوڑ کی مخالفت کی تھی۔

واضح رہے کہ 22 سالہ ٹک ٹاک اسٹار پوجا چوہان خودکشی معاملے میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے خود راٹھوڑ کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا تھا۔ شیوسینا ذرائع کے مطابق راٹھوڑ کو عہدے سے ہٹانے کے متعلق شیوسینا لیڈران کا ایک گروہ اندرونی طور پر خفا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این سی پی کے ریاستی کابینی وزیر دھننجئے منڈے کو عصمت دری کے الزام کے بعد این سی پی نے نہیں ہٹایا تو راٹھوڑ کے معاملے میں جلد بازی کیوں کی جا رہی ہے۔

مہاوکاس آگھاڑی حکومت میں کانگریس سے کابینی وزیر بالاصاحب تھورات نے بھی راٹھوڑ کو ہٹانے سے متعلق بیان دیا تھا۔ اتحادی جماعتیں کانگریس اور این سی پی کا ماننا ہے کہ راٹھوڑ کو عہدے پر قائم رکھنے کے سبب مہاوکاس آگاڑی حکومت کی امیج پر اثر پڑسکتا ہے۔

جب کہ این سی پی ذرائعے سے ملی اطلاعات کے مطابق راٹھوڑ کو شرد پوار سے مشورے کے بعد وزارت سے مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔22 سالہ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار پوجا چوہان خود کشی معاملے پر مہاراشٹر بی جے پی صدر چندرکانٹ پاٹل نے واضح کیا تھا کہ جب تک راٹھوڑ کو کابینی وزارت کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا تب تک اسمبلی کے بجٹ سیشن کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے۔ بی جے پی نے چوہان خوکشی معاملے پر سڑک پر اتر کر احتجاج بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ پوجا چوہان نے 8 فروری کو پونہ میں ایک عمارت سے کود کر خودکشی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق خود کشی کے ایک روز قبل ہی پوجا چوہان کا ایوت محل کے ایک سرکاری اسپتال میں اسقاط حمل کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی کئی آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بھی گشت کر رہی ہیں۔ ایک کلپ میں جو شخص کیس کو ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، مانا جارہا ہے کہ وہ سنجے راٹھوڑ ہی ہے۔ پوجا چوہان خودکشی معاملے میں سنجے راٹھوڑ کا نام سامنے آنے کے بعد شیو سینا پر راٹھوڑ کے استعفے سے متعلق دباوبڑھتا جا رہا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago