Categories: تفریح

مونی رائے نے خوب صورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں

مونی رائے نے خوب صورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں

اداکارہ مو نی رائے نے ٹیلی ویژن دنیا سے لے کر بالی ووڈ تک اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ خوب صورت اداکارہ مو نی رائے اکثر اپنے فیشن سینس اور لکس کے بارے میں مداحوں میں بحث میں رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی مونی ان دنوں یوروپ میں کوالٹی ٹائم اسپینڈ کر رہی ہیں ۔ بدھ کو مونی نے اپے آفیشیل انسٹا گرام اکاو نٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو بحث میں ہیں ۔

ان تصاویر میں مو نی مختلف لباس اور مختلف پوز میں نظر آرہی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں مو نی کمرے میں کھڑی ہو کر ' میررسیلفی' لے رہی ہیں، ان کی یہ تصویر سب کی توجہ اپنی طرف راغب کررہی ہے۔ ایک اور تصویر میں ، مو نی اپنے ہاتھ میں شراب کا گلاس تھامے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

مو نی کی ان خوبصورت اور دلکش تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، مونی رائے عنقریب ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’برہماستر ‘ میں امیتابھ بچن ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مقابل نظر آئیں گی۔ مونی رائے نے 2006 میں ایکتا کپور کے مشہور سیریل کبھی ساس بھی بہوتھی کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

اس کے بعد ، وہ کستوری ، دیو کے دیو مہادیو ، ناگین سیریز وغیرہ جیسے بہت سیرل میں نظر آئیں۔ 2004 میں ، انہوں نے فلم 'رن' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ، وہ ایک گانے میں نظر آئیں۔ اس کے بعد وہ متعدد فلموں میں چھوٹے کرداروں میں نظر آئیں۔ سال2018 میں ، انہیں اکشے کمار کے ساتھ فلم گولڈ میں اور راجکمار راوکے ساتھ فلم 'میڈ ان چائنا' میں سال 2019 میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ فلم میں ان کی اداکاری کو شائقین نے خوب پذیرائی دی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago