Categories: تفریح

فلم ‘جگ جگ جیو’ کا نیا گانا ‘دوپٹہ تیرا سترنگ دا’ ریلیز

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ورون دھون، کیارا اڈوانی، انیل کپور، نیتو کپور، منیش پال اور پراجکتا کوہلی کی آنے والی فلم جگ جگ جیو کا تیسرا گانا 'دوپٹہ تیرا سترنگ دا' ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ورون دھون، انیل کپور اور کیارا اڈوانی پر مشتمل یہ گانا ایک پارٹی گانا ہے۔ فلم کے اس گانے کو سرجیت بندراکھیا نے لکھا ہے، اس گانے کو شمشیر سندھو اور شریا گھوشال نے بہترین آواز دی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم کے اس گانے کو دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ یہ گانا اس سال کا نمبر ون پارٹی سانگ بننے جا رہا ہے۔ گانے میں ورون اور کیارا ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبے نظر آ رہے ہیں۔ گانے میں ان دونوں کے ڈانس مووز کافی شاندار ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ انیل کپور اور منیش پال کی بھی جھلک نظر آ رہی ہے۔ اس سے قبل فلم 'رنگی ساری' کا پہلا گانا ریلیز ہوا تھا جسے شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 'جگ جگ جیو' ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم انڈسٹری میں طویل عرصے سے کام کرنے کے باوجود انیل کپور اور نیتو کپور کی جوڑی پہلی بار سلور اسکرین پر سب کے سامنے ہوگی۔ فلم میں کیارا ورون کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ جگ جگ جیو کو راج مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ رواں ماہ 24 جون کو ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago