تفریح

کئی مشہور فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی نے کی خودکشی

ممبئی، 02 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 معروف فلم آرٹ ڈائریکٹر نتن چندرکانت دیسائی (58) نے اسٹوڈیو میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ کچھ عرصے سے مالی بحران کا شکار تھے۔ دیسائی نے اپنے کیریئر میں کئی ہندی اور مراٹھی فلموں کے لیے آرٹ ڈائریکشن کا کام کیا۔ ان کے انتقال سے انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی  ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1987 میں کیا۔ کرجت میں 2005 میں این ڈی اسٹوڈیو قائم کیا۔ ان کی اہم فلمیں جودھا اکبر، ہم دل دے چکے صنم، ماچس، دیوداس، لگان، پریم رتن دھن پایو وغیرہ ہیں۔ نتن دیسائی نے ’’لارجر دین لائف‘‘ تصویر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

 کئی تاریخی سیریلز اورعظیم الشان ڈراموں کے لیے نتن دیسائی کی طرف سے بنائے گئے سیٹس بھی خوب سرخیوں  میں  رہے۔ انہوں نے آشوتوش گواریکر، ودھو ونود چوپڑا، راجکمار ہیرانی اور سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ نتن دیسائی نے چار بار بہترین آرٹ ڈائریکشن کا نیشنل فلم ایوارڈ اور تین بار بہترین آرٹ ڈائریکشن کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago