Categories: تفریح

پورنوگرافی معاملہ: شلپا اور راج کندرا کے خلاف سماعت ملتوی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی کی روہنی عدالت نے فلم اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف ایک سرمایہ کارکی رقم کو فحش فلمیں بنانے میں استعمال کرنے کے الزام میں سماعت ملتوی کر دی ہے۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ مانسی ملک نے آج روہنی کورٹ میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 8 مارچ 2022 کو ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
9 نومبر کو دہلی پولیس نے اس معاملے پر اسٹیٹس رپورٹ داخل کی تھی۔ 09 نومبر کو وکلا کی ہڑتال کے باعث شکایت کنندہ کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا جس کے باعث سماعت ملتوی کرنی پڑی۔ یکم ستمبر کو عدالت نے دہلی پولیس کو کارروائی کی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ عرضی آرٹیک بلڈرس کے پارٹنر وشال گوئل نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ راج کندرا اور شلپا شیٹی نے ایک سازش کے تحت اپنی کمپنی ویان انڈسٹریز کا روشن چہرہ دکھایا اور ان سے سرمایہ کاری کرنے کے لئے  کہا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
درخواست میں الزام لگایا گیا کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا نے کہا کہ ان کا اینیمیشن، گیمنگ، لائسنسنگ، ٹیکنالوجی اور بیوٹی پروڈکٹس کا کاروبار ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے لالچ میں آکر شلپا شیٹی اور راج کندرا کی کمپنی میں 41 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ملزم نے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے  اور ان کی رقم فحش فلمیں بنانے میں استعمال کی۔ درخواست گزار کو اس فراڈ کی معلومات ان خبروں سے ملی کہ ملزمان نے سرمایہ کاروں کے ساتھ  دھوکہ دہی کی  ہے۔ درخواست میں ملزمان کے خلاف جعلسازی اور مجرمانہ سازش کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دینیکا مطالبہ کیا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago