Categories: تفریح

رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے اور کنگنا کو بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ

نئی دہلی، 25 اکتوبر (انڈیانیرٹیو)

پیر کو، نئی دہلی کے وگیان بھون میں 67 ویں قومی فلم ایوارڈ تقریب میں نائب صدر ایم وینکیا نائڈواورمرکزی وزیراطلاعات انوراگ ٹھاکرنے فلم ایوارڈ یافتگان کو ایوارڈسے نوازا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ایل مورگن بھی موجود تھے۔

اس ایوارڈکااعلان رواں سال 22 مارچ کو کیا گیاتھا۔

اس بار ہندی سنیما کے زمرے میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سال 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم چھچھورے کو بہترین ہندی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فلم ذہنی صحت جیسے سنجیدہ موضوع پر بات کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ کنگنا رناوت کو فلموں ' منیکرنیکا ' اور ' پنگا ' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ منوج باجپائی اور ساؤتھ کے سپر اسٹار دھنوش کو مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

سپر اسٹار رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ، بہترین مرد پلے بیک سنگر کا ایوارڈ گلوکار بی پراک کو اداکار اکشے کمار کی فلم ' کیسری ' کے سپر ہٹ گانے ' تیری مٹی ' کے لیے دیا گیا۔

اس کے علاوہ بہترین معاون اداکار اور اداکارہ اور فلم کے دیگرصنفوں میں بہترین کارکردگی کیلئے  کیلئے مختلف لوگوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago