ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ کے ہینڈسم اداکار رتیش دیش مکھ 17 دسمبر 1978 کو مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ وہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ولاس راو دیشمکھ کے بیٹے ہیں۔ سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود رتیش نے سیاست کی بجائے اداکاری کو اپنا کریئر منتخب کیا اور سال 2003 میں فلم ‘تجھے میری کسم’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا تھیں۔
فلم میں ان دونوں کی اداکاری اور دلکش کیمسٹری کو شائقین نے خوب پسند کیا اور فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد رتیش نے ایک کے بعد ایک کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ جس میں مستی، کیا کول ہیں ہم،، بلف ماسٹر، مالامال ویکلی، اپنا سپنا منی منی، ہے بے بی، دھمال، ہمشکل وغیرہ شامل ہیں۔ اداکاری کے علاوہ رتیش نے کچھ مراٹھی فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں اور کچھ ایوارڈزتقریب بھی ہوسٹ کی ہیں۔
رتیش دیشمکھ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے 3 فروری 2012 کو اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا سے شادی کی۔ رتیش اور جینیلیا کا شمار بالی ووڈ کے سب سے پیارے جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ان کے دو بچے ریان اور راہل ہیں۔ رتیش سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
رتیش کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو وہ جلد ہی اداکار فردین خان کے ساتھ فلم ‘وسپھوٹ’ کے علاوہ مسٹر ممی اور ‘100%’ میں بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…