Categories: تفریح

ثنا خان پر لگ چکا ہے اغوا کا الزام، اسلام کا حوالہ دے کرفلموں سے اختیار کی تھی دوری

ثنا خان کی زندگی میں مفتی انسنے  ایک طرح سے  بیک اپ کا رول ادا کیا، مفتی انس سے شادی کے بعد ثنا ایک طرح سے سوسائٹی میں سر اٹھا کر جینے لگی حالاں کہ جانکار بتاتے ہیں کہ ثنا خان فلموں میں کافی عجیب وغریب   رہی ہیں۔

بالی ووڈ اور اداکاری کی دنیا کو الوداع کہہ چکیں بگ باس-6(Bigg Boss 6) کی کنٹسٹنٹ ثنا خان(Sana Khan) ان دنوں اپنی شادی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ گزشتہ سال ثنا خان نے خود کو فلمی دنیا کو چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں دنیا کو بتایا اور پھر اچانک سے خاموشی کے ساتھ شادی کرلی۔ ثنا خان کی پیدائش 1987 میں ممبئی کے دھراوی میں ہوئی۔ ثنا خان اپنا 34 واں یوم پیدائش منا چکی ہیں۔ ان کے والد کنور کے ملیالی مسلم ہیں۔ وہیں ان کی ماں سعیدہ ممبئی کی رہنے والی ہیں۔

ثنا خان (Sana Khan) نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی میں حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تشہیری فلموں سے کیا۔ ثنا خان نے ہندی کے علاوہ تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔ سال 2005 میں ثنا خان نے کم بجٹ کی ایڈلٹ فلم ’یہی ہے ہائی سوسائٹی‘ سے ڈیبیو کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹی وی اشتہارات میں مصروف رہیں۔ انہوں نے فلم ’بامبے ٹو گوا‘، ’دھن دھنا دھن گول‘ میں اسپیشل اپیئرنس دی۔ ہندی فلموں میں کچھ خاص کامیابی نہ ملنے پر انہوں نے ساوتھ فلم انڈسٹری کی طرف رخ کیا۔ سال 2014 میں ثنا خان، سلمان خان کی فلم ’جے ہو‘ میں نظر آئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ’وجہ تم ہو‘ اور ‘ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا‘ فلمیں کیں۔

بگ باس کا رہیں حصہ

سال 2012 میں ثنا خان نے بگ باس کے سیزن-6 میں حصہ لیا تھا۔ اپنے کھیل سے وہ فائنلسٹ بننے میں کامیاب رہیں۔ ثنا خان کے ٹی وی شوز کی بات کریں تو وہ ’جھلک دکھلا جا 7‘، ’خطروں کے کھلاڑی 6‘، ’کامیڈی نائٹس بچاو‘، ‘انٹرٹینمنٹ کی رات‘ اور ’کچن چمپئن‘ میں نظر آئیں۔

اغوا کا الزام

ثنا خان اپنے کام سے کم اور تنازعہ کے سبب زیادہ سرخیوں میں رہی ہیں۔ ثنا خان پر اغوا کا الزام بھی لگ چکا ہے۔ ایک 15 سالہ لڑکی نے ثنا خان پر الزام لگایا تھا کہ اس نے ثنا خان کے کزن بھائی سے شادی سے انکار کردیا، جس کے بعد اس کا اغوا کرلیا گیا۔

میلون لوئس سے بریک اپ

ثنا خان کا گزشتہ سال ان کے بوائے فرینڈ میلون لوئس سے بریک اپ ہوا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہوں نے میلون لوئس پر انہیں دھوکہ دینے سمیت کئی الزام لگائے۔ ثنا خان نے بتایا کہ وہ میلون سے بریک اپ کے بعد اس قدر ٹوٹ گئی تھیں کہ انہوں نے نیند کی گولیاں کھا لی تھیں۔

آشکا گوراڈیا کے ساتھ دوستی

بگ باس کے دوران ثنا خان کی آشکا گوراڈیا کے ساتھ دوستی نے الگ ہی شکل اختیار کرلی تھی۔ دونوں کی دوستی پر سوال اٹھنے شروع ہوگئے تھے۔ بگ باس کے دوران دونوں کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago