واشنگٹن،02نومبر (انڈیا نیرٹیو)
ٹوئٹر کے واحد ڈائریکٹراورچیف ایلون مسک نے اپنی دوسری کمپنیوں کے بھروسہ مند ملازمین کو ٹوئٹر کے لیے کام کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے 50 ملازمین ٹوئٹر کے لیے کام کریں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین میں سے 2 کا تعلق بورنگ کمپنی اور ایک کا تعلق نیورالنک سے ہے۔رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے جن ملازمین کو یہ ذمہ داری دی ہے وہ ان پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔
ایلون مسک کے بھروسہ مند ملازمین میں ٹیسلا کے ڈائریکٹر سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اشوک ایلسوامی، آٹو پائلٹ اور ٹیسلا بوٹ انجینئرنگ کے ڈائریکٹر میلان کوواک، سافٹ ویئر انجینئرنگ کے سینئر ڈائریکٹر مہا وردوہاگیری اور دیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کنٹرول سنبھالتے ہی ٹوئٹر کے کچھ ایگزیکٹوز کو برطرف کردیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، برطرف ہونے والے 3 ایگزیکٹوز، سی ای او پیراگ اگروال، سابق سی ایف او نیڈ سیگل اور سابق چیف لیگل آفیسر وجے گاڈے کمپنی سے تقریباً 187 ملین ڈالرز وصول کرنے کے بعد کمپنی چھوڑیں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…