تفریح

شاہ رخ خان نے مداحوں کو دیا سرپرائز، جوان کا نیا پوسٹر جاری

شائقین شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ جوان‘ کو لے کر پرجوش ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کے پری ویو پر لوگوں نے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ اس کو تسلیم کرتے ہوئے ایس آر کے نے ایک بار پھر مداحوں کے ساتھ جڑنے کے لیے ایک بار پھر اپنا پاپولر ہیس آسک ایس آر کے سیشن ہوسٹ کیا۔

یہی نہیں اس سیشن کے اختتام پر شاہ رخ خان نے مداحوں کو زبردست سرپرائز دیتے ہوئے ’ جوان‘ کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے ، جس سے ان کے تمام مداحوں کی خوشی دوبالا ہو گئی ہے، ایس آر کے نے اپنے کسی بھی ہیس آسک آیس آر کے سیشن میں پہلے کبھی ایسا نہیں کیا ہے، اس لیے یہ سبھی مداحوں کے لیے بے حد یادگار اور خاص بن گیا۔

فلم ’ جوان‘ کے اس نئے اور شاندار پوسٹر میں شاہ رخ خان کا انٹینس بولڈ لک دکھایا گیا ہے۔ جو جوان پری ویو کے بعد سپر پاپولر ہوگیا ہے۔ اس پوسٹر نے فلم کے لئے پہلے سے بڑھ رہے جوش کو اور بڑھا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کا آسک ایس آر کے سیشن مداحوں کے لیے سپر اسٹار کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے دلچسپ جوابات دیکھنے کا ایک خصوصی موقع ہے۔ ’جوان‘ کے پریویو کی سنسنی خیز ریلیز کے بعد ، شائقین آسک ایس آر کے پر شاہ رخ کے آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ ایسے میں، بغیر کسی تاخیر کے، سپر اسٹار نے حال ہی میں اپنے مداحوں سے اپنے مخصوص انداز میں بات کی۔

اس کے علاوہ ، جوان کے ایکشن سے بھرپور پیش نظارہ میں شاہ رخ خان کے مختلف انداز نے بات چیت شروع کردی ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago