تاپسی پنو کی آنے والی فلم بلر اگلے ماہ 9 دسمبر کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی5 ایپ پر ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔ یہ ایک مرڈر مسٹری تھریلر فلم ہے۔ فلم میں تاپسی پنو ڈبل رول میں نظر آئیں گی جب کہ ان کے ساتھ گلشن دیویا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ منگل کو میکرز نے فلم کا ٹریلر جاری کیا، جسے تاپسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ تاپسی جڑواں بہنوں کا کردار ادا کر رہی ہیں جن میں سے ایک کا نام گایتری اور دوسری کا نام گوتمی ہے۔ٹریلر کا آغاز گایتری کے ایک کمرے کا دروازہ کھولنے سے ہوتا ہے اور وہ بغیر رشنی والے کمرے میں اپنی جڑواں بہن کا نام گوتمی گوتمیسنائی دیتا ہے۔ اس کے بعد کمرے میں ایک لاش لٹکی ہوئی نظر آتی ہے۔ پولیس آتی ہے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے لیکن تاپسی کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔
تاپسی کا کہنا ہے کہ گوتمی خودکشی نہیں کر سکتی۔ اس کے بعد فلم میں گایتری کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے اداکار گلشن دیویا کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ گوتمی اب نہیں رہی ہے، اس لیے اس نے کیا کیا، کیوں کیا ، یہ تمہیں کبھی معلوم نہیں ہوگا ۔ جب کہ تاپسی کہتی ہیں کہ میں یہ جاننا ہے ۔گایتری اپنی بہن کی موت کا سراغ تلاش کرنے کے لیے در در بھٹک رہی ہیں۔
اسی دوران اسے معلوم ہوا کہ اس کی بہن ایک آدمی کو ڈیٹ کر رہی تھی اور اس کے ساتھ گھومنے بھی گئی تھی۔ ساتھ ہی ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ تاپسی کسی بڑی حقیقت سے بے خبر ہے ، جو اس کے شوہر کو پہلے سے ہی معلوم ہے۔ ایک سین میں ڈاکٹر گایتری کو بتاتا ہے کہ وہ کس طرح کسی بھی دن اپنی بینائی کھو سکتی ہے اور روشنی اس کی آنکھوں کے لیے زہر ہے۔ ٹریلر کے آخر میں اداکارہ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔
مجموعی طور پر فلم کا ٹریلر سسپنس سے بھرپور ہے۔ اب یہ فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کیا تاپسی اپنی بہن کے قاتل کو اپنی آنکھوں کی دھندلاہٹ کے سامنے ڈھونڈ پاتی ہیں۔ زی اسٹوڈیوز اور آو¿ٹ سائیڈرز فلمز اور ایکھیلن پروڈکشنز کے ذریعہ تیار کردہ، ‘بلر’ میں تاپسی اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم کو پروڈیوس کر رہی ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…