تفریح

تاپسی پنو کی بلر او ٹی ٹی پرہوگی ریلیز , کیا دکھا رہی ہےاسکی کہانی؟

دم دار اداکاری سے بالی ووڈ میں ایک خاص مقام حاصل کرنے والی اداکارہ تاپسی پنو کی آنے والی فلم ’ بلر ‘ جلد ہی ریلیز ہونے جارہی ہے ،تاہم اس بار میکرز نے فلم کو او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خود تاپسی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر یہ جانکاری دی ہے۔

اس سے قبل تاپسی کی دو فلمیں ’ شباس مٹھو‘ اور’ دوبارہ‘ آئیں تھیں ، لیکن دونوں ہی باکس آفس پر ناکام ہوگئیں۔ سلور اسکرین پر ریلیز ہونے والی یہ فلمیں اپنی قیمت بھی وصول نہیں کر سکیں۔ اس کے پیش نظر اب میکرز نے فلم ’ بلر ‘ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو تاپسی پنو نے سوشل میڈیا پر’ بلر‘ کا موشن پوسٹر جاری کیا اور فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی انکشاف کیا۔ تاپسی نے اس موشن پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے ، جو نظرآتا ہے اس سے کہیں زیادہ ہمیشہ ہوتا ہے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بلر اگلے ماہ 9 دسمبر کو مشہور اوٹی ٹی پلیٹ فارم جی5 ایپ پر جاری کیا جائے گا۔ تاپسی نے فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اس کے پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ موشن پوسٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ تاپسی فلم میں ڈبل رول کرتی نظر آ رہی ہیں۔ تاپسی پنو کے کام کے بارے میں بات کریں، بلر کے علاوہ، وہ جلد ہی فلم ڈانکی ، وہ لڑکی ہے کہاں اور’ ایلین ‘ میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago