Urdu News

مشن مجنوں کا پہلا پوسٹر جاری، جانیئے کب ہوگا نیٹ فلکس پر پریمیئر؟

سدھارتھ ملہوترا اور رشمیکا مندانا کی آنے والی فلم ‘مشن مجنوں’ کا پہلا پوسٹر جو کافی عرصے سے زیر بحث ہے، منگل کو میکرز نے ریلیز کر دیا ہے۔ اس پوسٹر سے سدھارتھ ملہوترا کا لک بھی سامنے آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ شانتنو باگچی کی ہدایت کاری میں بننے والی اور رونی اسکریو والا کے آر ایس وی پی اور گلٹی بائی ایسوسی ایشن کے ذریعہ تیار کردہ، یہ فلم اگلے سال 20 جنوری کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ نیٹ فلکس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر سدھارتھ ملہوترا اور رشمیکا مندانا اسٹارر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

پوسٹر میں سدھارتھ ملہوترا براؤن پٹھانی سوٹ اور جیکٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ اس کی آنکھوں میں کاجل اور گلے میں طلسم اور ہاتھ میں بندوق بھی دکھائی دے رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ فلم مشن مجنوں کی کہانی 1970 کی دہائی کے حقیقی واقعات سے متاثر ہے۔ اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا نے ایک را ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جو پاکستانی سرزمین پر ایک خفیہ آپریشن کی قیادت کرتا ہے۔ ریشمیکا مندانا اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے مد مقابل نظر آئیں گی۔ ان دونوں کے علاوہ۔ فلم میں شارب ہاشمی اور کمود مشرا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ شائقین اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سدھارتھ اور رشمیکا کی نئی جوڑی کو ناظرین کتنا پیار دیتے ہیں۔

Recommended