Categories: تفریح

ایم ایس دھونی فلم کے پانچ سال مکمل ہونے پر یاد کئے جارہے ہیں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت، شائقین کیوں ہورہے ہیں جذباتی؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ سٹوری‘ نے آج اپنی ریلیز کے پانچ سال پوراکر لیے ہیں۔ یہ فلم آج ہی کے دن یعنی 30 ستمبر 2016 کو ریلیز ہوئی تھی۔ ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ سٹوری بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بائیوپک تھی۔ اس فلم میں سوشانت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کردار ادا کیا۔ نیرج پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سوشانت کے علاوہ کیارا اڈوانی، دیشا پٹانی، انوپم کھیر اور بھومیکا چاولہ بھی اہم کرداروں کو کافی پسند کیا گیا اور فلم باکس آفس پر سپرہٹ ہوئی تھی۔ جمعرات کو فلم کی ریلیز کے پانچ سال پورے ہونے پر آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے تمام چاہنے والے انہیں یاد کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس فلم سے سوشانت کے کئی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہورہی ہے۔ وہیں ٹوئٹر پر مداح#سوشانت سنگھ راجپوت ٹرینڈ بھی کروا رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے14جون2020کو باندرا واقع اپنے فلیٹ میں سوسائڈ کرلیا تھا۔ ان کی موت کے ایک سال سے بھی زیادہ وقت گزر گیا، لیکن مداح انہیں بلا نہیں پارہے ہیں۔ان کے لئے آج بھی اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت اب نہیں ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago