رانچی،15 فروری
رانچی میں جمعہ سے بین الاقوامی تھیئٹر فیسٹیول آف انڈیا ”بھارت رنگ مہوتسو“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کا اہتمام 17 فروری سے 22 فروری تک آریہ بھٹہ آڈیٹوریم، مورہہ آبادی میں کیا جائے گا۔
یہ پروگرام رانچی یونیورسٹی کے محکمہ سیاحت، آرٹ کلچر اور یوتھ اینڈ اسپورٹس کے مشترکہ زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس چھ روزہ ایونٹ میں چھ تھیٹر پرفارمنس ہوں گی۔
اس میں مغربی بنگال، اڈیشہ، آسام اور بہار کے گروپ اپنی پیشکش دیں گے۔ یہ پیشکشیں ہندی، اردو، اڑیہ، ا?سامی اور بنگالی زبانوں میں دی جائیں گی۔
اس تھیٹر فیسٹیول کا اہتمام نیشنل اسکول آف ڈرامہ 22ویں بھارت رنگ مہوتسو کے طور پر کر رہا ہے۔ یہ پروگرام 26 فروری تک ملک کے 10 شہروں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…