Categories: تفریح

وکی کوشل کی ‘سردار ادھم سنگھ’ کا ٹریلر جاری، کیا ہے اس فلم میں سب سے اہم بات؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وکی کوشل اسٹارر بایوپک 'سردار ادھم سنگھ' کاشاندار ٹریلر فلم کے میکرس نے جمعرات کے روز جاری کر دی ہے۔ وکی کوشل فلم میں ادھم سنگھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں شان اسکاٹ، اسٹیفن ہوگن، بنیتا سندھو اور کرسٹی ایورٹن بھی اہم کرداروں میں ہیں، جبکہ امول پراشر اسپیشل اپیئرینس میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ٹریلر میں وکی کافی دمدار کردار میں نظر آرہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ 1919 میں جلیانوالہ باغ قتل عام میں انگریزوں نے 1650 راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ سردار ادھم نے صرف 6 فائر کیے لیکن ان 6 کا اثر مجاہدین آزادی اور ان کی آنے والی نسلوں کے دلوں میں گہرائی سے اتر گیا۔ ٹریلر میں سردار ادھم سنگھ کی زندگی کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے، جس میں وکی کوشل سردار اودھم کے طور پر بہترین اوتار میں نظر آرہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم کی کہانی ہماری تاریخ کے گہرے دبے ہوئے  صفحات سے ایک گمنام ہیرو کی لازوال بہادری، ہمت اور بے خوفی کو بیان کرتی ہے۔ یہ فلم سردار ادھم سنگھ کے اپنے ان ہم وطنوں کی موت کا بدلہ لینے کے ثابت قدم مشن پر مرکوز ہے، جنہیں  1919 میں جلیانوالہ باغ قتل عام میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ فلم کی کہانی رتیش شاہ اور شوبینڈو بھٹاچاریہ نے لکھی ہے۔فلم کی ہدایتکاری شوجیت سرکار نے کی ہے اور رونی لاہری اور شیل کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم رواں سال 16 اکتوبر کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago